ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق دو تجاویز ارسال کردیں ۔ پہلی تجویز کے مطابق پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹرتک کمی کی جاسکتی ہے، پٹرول 1 روپے 50 اورڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹرتک کمی کی جاسکتی ہے۔ جبکہ دوسری آپشن میں پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقراربھی رکھی جاسکتی ہیں۔ وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق حتمی فیصلہ آج کرے گی، آئندہ 15 روزکےلیے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔ یاد رہے کہ حکومت گزشتہ ماہ میں 2 مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھ چکی ہے ، گزشتہ ماہ حکومت کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی تجویز بھی دی گئی تھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024