وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی انیل مسرت بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گے

برطانیہ یورپ کی نامور کاروباری شخصیت و پراپرٹی ٹائی کون اور وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی انیل مسرت بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گے انیل مسرت جہاں عمران خان کے ساتھ منسلک ہیں اور بحیث معاون خصوصی کام کر رہے ہیں وہاں پوری پاکستانی کمیونٹی کی مدد میں بھی پیش پیش رہتے ہیں فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انیل مسرت کی خبر جب پھیلی تو کمیونٹی میں اضطراب اور مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہر شخص پریشان اور غیر مطمئن دیکھائی دیا گزشتہ روز برطانیہ میڈیا سنٹر کے اراکین نے داتا دربار میں انیل مسرت اور سنیٹر فیصل جاوید کی جلد صحت یابی اور ان کی لمبی زندگی کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا غرباء میں چاول بھی تقسیم کیے حضرت مولانا عبدالحمید نے پاکستان کی ترقی کشمیر کی آزادی کرونا سے چھٹکارہ اور انیل مسرت اور فیصل جاوید کے لیے گڑ گڑا کر دُعائیں کیں اس موقع پر حضرت مولانا قمرالزماں نے کیا کہ ہاکستان اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے عوام کی چائیے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں تاکہ پاکستان ترقی کی میدان میں دنیا کے ساتھ شامل ہو ان مشکل اور کھٹن حالات میں حکومت کا ہاتھ بٹانا ہو۔