پاکستان کے دورے پر آئے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ آر ملپس نے تربیلا ڈیم، تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن اور ہائیڈرو پاور کا دورہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے ہمراہ عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ آر ملپس نے تربیلا ڈیم، تربیلا ہائیڈل پاور اسٹیشن اور ہائیڈرو پاور کا دورہ کیا اور چوتھے توسیعی منصوبے کے پاور ہا ئوس سمیت مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین واپڈا سمیت عالمی بینک کے حکام بھی موجود تھے،عالمی بینک کے صدر نے پانی کے شعبہ میں بہتری اور پیش رفت کے لئے موجودہ حکومت خصوصا وزیر فیصل واوڈاکی کوششوں کو سراہا اور داسو ہائیڈور پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں درپیش مسائل کو حل کرنے ، ڈیموں کی تعمیرسمیت مختلف اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان میں آبی شعبہ کی بہتری ، ڈیموں کی تعمیر کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں، عالمی بینک کے تعاون سے ہائیڈروپاور اور آبی شعبہ مزید ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم سے 378 ملین ایکڑ فٹ پانی ملکی زرعی ضروریات کو پورا کرتا ہے اورتربیلا ڈیم سے بجلی کے 523 ارب یونٹس نیشنل گرڈ میں شامل کیے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ تربیلا ڈیم پر ہائیڈرو پاور کے چوتھے توسیعی منصوبے سے مزید 5.6 بلین بجلی کے یونٹس کی پیداوار ہو رہی ہے۔اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل(ر)مزمل حسین نے صدر عالمی بینک کو تربیلا ڈیم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024