ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک (اے آئی آئی بی)کا ہیڈ کوارٹر 2020 کے اوائل میں بیجنگ میں کام شروع کردے گا۔ایڈمنسٹریشن کمیٹی آف بیجنگ اولمپک پارک کے مطابق ہیڈ کوارٹر ضلع چاﺅ یوانگ کے بیجنگ اولمپک پارک میں واقع ہے،اے آئی آئی بی اور کچھ دیگر پالیسی بنک کا نئی عمارت میں منتقل ہونے کا پہلا مرحلہ ہوگا،پارک میں آئندہ سال آئی آئی بی ہیڈ کوارٹر کی عمارت سمیت پانچ عمارات مکمل کرلی جائیںگی۔ جو پانچ لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر کرایے پر دستیاب ہونگی۔پارک میں 20فارچون 500کمپنیاں، جن میں سرکاری کنسٹریشن انجینئرنگ کارپوریشن ،آئی بی ایم اینڈ سونی اور ان کے دفاتر پارک کے مرکزی علاقے میں شامل ہونگے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024