جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری یوشی ہیدے سوگا نے جاپانی اشیائے خورد و نوش پر درآمدی پابندیاں نرم کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یورپی کمیشن 14 نومبر سے پابندیاں نرم کر دے گا۔یورپی یونین نے فوکو شیما دائی ایچی جوہری بجلی گھر کے 2011 میں ہونے والے حادثے کے بعد سے 12 پریفیکچروں کی زرعی اور ماہی گیری پراڈکٹس کے لئے تابکاری ٹیسٹ اور حفاظتی سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ستمبر میں وزیر اعظم شینزو ایبے اور یورپی کمیشن کے صدر جان کلاڈ یونکر کے درمیان ملاقات کا نتیجہ ہے۔ یوشی ہیدے سوگا نے کہا کہ حکومت کوشش کرے گی کہ جوہری حادثے کے بعد جاپانی اشیائے خورد و نوش پر عائد تمام پابندیاں ختم کی جا سکیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024