اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تیز گام ایکسپریس آتشزدگی پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 بوگیوں میں آگ لگ گئی، حادثے میں 16 مسافروں جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ وزیراعظم عمران خان نے تیز گام ایکسپریس آتشزدگی پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہےجبکہ وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پرغم زدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔وزیراعظم نے زخمیوں کوبہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ ریلوے انتظامیہ کے مطابق تیز گام ایکسپریس میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے ریلوے ٹریک جلد ہی بحال کر دیا جائے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024