مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ سے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے ملاقات کی ،مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کو ملکی معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات اور ان کے مثبت نتائج سے آگاہ کیا،مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار سے ملکی معیشت کے بتدریج مستحکم اور درست سمت میں گامزن ہونے کا عندیہ ملتا ہے۔