وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی
اسلام آباد/ سٹاف رپورٹر/وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی مرحومہ ہمشیرہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔شرکائ نے وزیر خارجہ کی مرحومہ ہمشیرہ کیلئے مغفرت اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔دعائیہ تقریب میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل، سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، صوبائی وزیر سیاحت خیبر پختونخوا عاطف خان، صوبائی وزیر صمصام بخاری، چیف آرگنائزر تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی، مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عامر محمود کیانی،صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب اعجاز چوہدری، چیرمین آر ڈی اے عارف عباسی، تحریک انصاف لائرز فورم شاہد گوندل، ڈپلومیٹک کمیونٹی کے اراکین، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینیر حکام نے شرکت کی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان کی مرحومہ ہمشیرہ کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے تشریف لائے ہوئے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔