وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم نے صوبے کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم کیا ہوا ہے، اس مقصدکے لیے جو وسائل فراہم کرنا پڑے ان سے دریغ نہیں کریں گے،میں سمجھتا ہوں کہ پولیس کی وردی نشانِ امتیاز ہے، مظلوموں بے کس اور بے بس لوگوں کو آپ ریلیف دیں گے تو آپ کو بھی عزت ملے گی۔انہوں نے پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت باعث مسرت ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے جوان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہیں سہالہ اور ایلیٹ ٹریننگ سینٹر بیدیاں میں ٹریننگ کرائی گئی ہے۔سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ ایک سچا پولیس افسر ہر قسم کے ڈر سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض انجام دیتا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پولیس کی وردی نشانِ امتیاز ہے۔وزیراعلی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ مظلوموں بے کس اور بے بس لوگوں کو آپ ریلیف دیں گے تو آپ کو بھی عزت ملے گی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024