پشاور کے علاقے پشتخرہ رنگ روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی میں سوار ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات اور ان کی اہلیہ سے نقدی اور موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے، مزاحمت پر فائرنگ سے اے آئی جی زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق اے آئی جی جیل خانہ جات خالد عباس اپنی اہلیہ کے ہمراہ گاڑی میں رنگ روڈ سے گزر رہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر انہیں روک کر گاڑی کے اندر یرغمال بنا لیا اور پچاس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیے۔ اے آئی جی کی جانب سے مزاحمت پر مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس سے خالد عباس زخمی ہوگئے، ایف آئی آر کے مطابق انہیں پائوں پر گولی لگی۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق واردات کا تھانہ پشتخرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38