راکٹ حملوں کے بعد حماس سے جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہو گیا: اسرائیلی حکام
غزہ (ثناءنیوز) اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں موجود مجاہدین نے اسرائیل میں 26 راکٹ داغے ہیں جس کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان حال ہی میں طے پانے والا غیر سرکاری جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہو گیا۔ ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں جبکہ ان حملوں سے چند گھنٹے پہلے ہی اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کارروائی سے پہلے اسرائیل نے غزہ کے ایک شہری کو مبینہ طور پر مارٹر گولوں سے فوجیوں پر حملہ کرنے کے الزام میں شہید کر دیا تھا جس کے بعد مجاہدین نے اسرائیلی حدود میں راکٹ حملے کئے۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر راکٹ حملوں میں حماس کے عسکریت پسند ملوث رہے ہیں۔