اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے پیداواری اخراجات اور ریکوری کے درمیان فرق کو پوراکرنے کے لئے عوام پر ایک اور بجلی گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں کل یکم نومبر سے مزید اضافہ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جولائی 2010ءستمبر تک بجلی کے ٹیرف میں مجموعی فرق 57 بلین تک پہنچ چکا ہے۔ حکومت اس فرق کو ختم کرنے کے لئے دو فیصد ٹیرف لاگو کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ پیداواری اخراجات اور ریکوری میں بیس سے پچیس فیصد ٹیرف کا فرق ہونے کی وجہ سے حکومت بیس بلین کی ماہانہ سبسڈیز دے رہی ہے۔ ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا جاتا تو 220 سے 230 بلین کا سالانہ قومی خزانے پر بوجھ پڑے گا۔ جب ٹیرف میں حالیہ اضافے کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا پیداواری اخراجات اور ریکوری کے درمیان 250 بلین کا گیپ ہے جس کو پورا کرنے کے لئے ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ معیشت میں مزید بہتری لانے کے لئے اقدامات کرنا شروع کر دیئے ہیں‘ جن کے اثرات جلد پیداواری کمپنیوں تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔کمپنیوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے لائن لاسس کو کنٹرول کریں اور اپنی قابلیت کو بڑھانے کے لئے مزید سرمایہ کاری کریں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024