مکرمی! ایک وفاقی وزیر کیلئے گورنمنٹ کا کتنا خرچہ ہوتا ہے اس کے لئے انگنت گاڑیاں بمعہ فیول اور دیکھ بھال دفتر کے ٹیلیفون کے بل بجلی کے بل بہت زیادہ چونکہ وہاں لوڈشیڈنگ تو نہیں ہوتی۔ پولیس سکواڈ یعنی حفاظتی دستہ ‘ جو کہ دہشت گردی کی روک تھام میں کام آ سکتا ہے۔ اندرون ملک اور بیرونی دوروں کے خرچے مکرمی! آپ اور عوام کو اس کے علاوہ بھی جو خرچے ہوتے ہیں بخوبی علم ہے چونکہ پاکستان میں نہ تو کوئی ڈیم بننے والا ہے اور نہ ہی مزید بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ لگنے کی امید دکھائی دیتی ہے۔ آجا کے صرف منصوبے بنانے ہیں تو یہ کام تو سیکرٹری صاحب اور دوسرا متعلقہ عملہ جو کہ پہلے ہی گورنمنٹ سے تنخواہ لے رہا ہے۔ لوڈشیڈنگ کے شیڈول سمیت سارے کام سنبھال سکتا ہے ۔بجلی نہ ہونے کی باعث چھوٹی بڑی فیکٹریاں ملیں بند پڑی ہیں ۔ لاکھوں لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں۔ وزیروں پر ہونے والے کروڑوں روپے کے خرچے اگر بند ہو جائیں تو شاید کسی حوالے سے یہ روپیہ بیروزگار لوگوں تک کسی شکل میں پہنچ جائے۔
(محمد اقبال چک نمبر 118 گ ب فیصل آباد 03454287618 )
(محمد اقبال چک نمبر 118 گ ب فیصل آباد 03454287618 )