بھارت کے ممتاز عالم دین‘ جامعہ سلفی بنارس کے مہتمم اعلیٰ ڈاکٹر مقتدی الازہری انتقال کرگئے
کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) بھارت کے ممتاز عالم دین مفتی اور جامعہ سلفی بنارس کے مہتمم اعلیٰ ڈاکٹر مقتدی الازہری نبارس میں 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کچھ عرصہ سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ وہ سینکڑوں کتابوں کے مصنف تھے۔ کویت میں ممتاز عالم دین قاری اسحاق زاہد\\\' مولانا عبدالخالق\\\' مولانا جاوید محمدی نے مولانا مقتدی الازہری کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔