منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے تمام مراکز میں نومبر کو ملکی سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کی جائیگی
پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) منہاج القرپن انٹرنیشنل یورپ کے تمام مراکز میں ملک کی سلامتی اور اجتماعی توبہ کے لئے چھ نومبر بروز جمعہ اجتماعی دعا کی جائے گی۔ امیر منہاج کونسل یورپ علامہ میر حسن قادری نے یورپ کے تمام مراکز کو ہدایات جاری کر دیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر منہاج القرآن میڈیا کونسل یورپ راو¿ خلیل احمد نے نوائے وقت سے گفتگومیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان آزمائش کے دور سے گزر رہا ہے۔ وطن عزیز کے چاروں اطراف خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں پورا معاشرہ ظلم وستم اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ ہر شخص سیکورٹی کے انتظامات کے باوجود خوف وہراس کی کیفیت میں ہے۔ عام آدمی سے لے کر حکمران طبقے تک ہر فرد بے بسی کی مجسم تصویر نظر آتا ہے ہر شخص مضطرب اور بے چین ہے اللہ اور اس کے رسول کے نظام کی بجائے کفر کے نظام کو اپنایا جا رہا ہے۔ ثقافتی یلغار کی آگ ہمارے گھروں تک پہنچ چکی ہے۔ ہم بحیثیت قوم ایک اجتماعی عذاب کی کیفیت میں ہیں ان حالات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے تمام مراکز میں 6 نومبر بروز جمعہ کو اجتماعی طور پر بھوک، بدامنی اور دہشت گردی کے حالیہ عذاب سے نجات اور ملکی سلامتی کے لئے دعا کی جائے گی جس میں ہر محب وطن پاکستانی کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔