کراچی/ لاہور (مارکیٹ رپورٹر/ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز بھی جاری شدید مندی کے تسلسل پر کے ایس ای 100انڈیکس 9.82پوائنٹس کمی پر 9159.18پربند رہا جس سے سرمایہ کاری مالیت میںایک ارب 40کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار بدستور غیر یقینی سے دوچار رہا۔ تفصیلات کے مطابق امن وامان کی خراب صورتحال‘ بعض کمپنیوں کے مالیاتی نتائج میں توقع سے زائد کمی‘ خریداروں کی عدم دلچسپی اورگزشتہ روز کے نسبت کاروباری حجم میں 17.91کروڑ حصص کی کمی کے باعث سرمایہ کاروں نے مایوسی اور بددلی کے عالم میں بیشتر حصص کی فروخت کو جاری رکھتے ہوئے اپنے پھنسے ہوئے سرمایہ کے انخلاءکی کوششوں میں پائے جانے سے حصص کے کاروبار میں مندی برقرار رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 9.82پوائنٹس کمی پر 9159.18 کی نچلی سطح پر آگیا جس سے ٹی آر جی پاکستان اور پاک پی ٹی اے کے حصص کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے اس طرح ہفتے کے اختتام پر حصص کی مجموعی مارکیٹ مالیت میں سرمایہ کاروں کو ایک ارب 40کروڑ 49لاکھ 97ہزار 221روپے کا خسارہ رہا جس سے مجموعی سرمایہ کاری مزید گھٹ کر26کھرب 55ارب 70کروڑ 84لاکھ 43ہزار 194روپے رہ گئی ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی رہی اور ایل ایس ای 25 انڈکس 6.32 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ کے اختتام پر 2802.32 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 101 کمپنیوں کا کاروبار ہوا 37 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 27 کمپنیوں کے حصص میں کمی اور 37 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں کل 14874697 حصص کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ اضافہ ملت ٹریکٹرز کے حصص میں ہوا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024