لاہور (خصوصی رپورٹر) جہاد کی فضلیت قرآن ِکریم اور احادیث نبوی میں جگہ جگہ ملتی ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی میلاد کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام غازی علم الدین شہید ؒ کے 80ویں سالانہ عرس کے اجتماع سے پیر سید مسعود احمدرضوی صاحبزادہ سید مختار اشرف رضوی، سید مصطفی رضوی ، علامہ سید شاہد گردیزی ‘سید ندیم اشرف رضوی، مولانا محمد سلیم اللہ خان، مولانا مبارک علی رضوی، مولانا محبت علی برکاتی، سید ذوالفقار بخاری ایڈووکیٹ، اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علما نے کہا کہ غازی علم الدین آج سے 80 سال پہلے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ کتاب لکھنے پر گستاخ رسول راجپال کو قتل کر کے نبی کریم ﷺ کی عظمت پر قربان ہو کر شہادت عظمیٰ پر فائز ہونے کا شرف حاصل کیا ۔ نبی کریم ﷺ کی شان میں ادنیٰ گستاخی کرنے والا شریعت اسلامیہ کے تحت واجب القتل ہے ۔ مغرب کے ٹکڑوں پر پلنے والی نام نہاداین جی اوز توہین رسالت کرنے والوں کی سرپرستی کر رہی ہیں۔ اگر ناموس رسالت کے قانون کو ختم کرنے کو کوشش کی گئی تو عاشقانِ مصطفی اپنا تن من دھن قربان کر کے اس مقدس قانون کی حفاظت کریں گے۔ علماء نے کہا کہ عالمی سطح پر اسلام کے دشمن اور گستاخانِ رسول کو تحفظ فراہم کرنے والے ممالک منظم سازش کے تحت عیسائیوں کو ورغلا کر ناموس رسالت کے قانون کے خلاف بھڑکا رہے ہیں ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38