ایبٹ آباد (ریڈیو نیوز) ایبٹ آباد کی سیشن عدالت نے سابق صدر مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج متین خان نے اٹامک انرجی کے ملازم عتیق الرحمن کے لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا عتیق الرحمن کو 2004ء میں اس کی شادی والے دن اغوا کر لیا گیا تھا اس کے ورثا نے تھانہ سٹی ایبٹ آباد میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی جبکہ گیارہ ماہ پہلے سیشن عدالت سے التجا کی تھی کہ انہیں ملزم نامزد کرنے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے نامزد ملزم کا نام ایف آئی آر میں درج کرنے کیلئے پولیس کو حکم دیا تھا عتیق الرحمن کے ورثا نے سابق صدر مشرف کو ملزم نامزد کر دیا تھانہ سٹی کی پولیس نے ایف آئی آر کی ضمنی میں مشرف کا نام ڈال کر ملزم نامزد کر دیا تھا تاہم پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کرنے پر ایڈووکیٹ اقبال خان نے سابق صدر مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد ضبط کرنے کی درخواست کی گزشتہ روز عدالت نے حکم سناتے ہوئے مشرف کو مفرور قرار دیکر ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024