لاہور (کامرس رپورٹر) ناروے کے سفیر رابرٹ کیوائل نے کہا ہے کہ ناروے اور پاکستان کو چاہیے کہ باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ پاکستان کے ساتھ تجارتی و معاشی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔ وہ گذشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر ظفر اقبال چودھری، سینئر نائب صدر اعجاز اے ممتاز، میاں مصباح الرحمن، شفقت علی، مظفر علی، میاں طارق مصباح، طارق محمود اور ڈاکٹر شاہد رضا نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔ رابر کیوائل نے کہا کہ تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ سیکٹرز کو مدّنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے جائیں اور اس ضمن میں دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے بہت سے شعبے باہمی تجارت سے فروغ میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے لاہور چیمبر کے صدر کو دعوت دی کہ وہ ایک وفد ناروے بھجوائیں جو وہا ںموجود تجارتی مواقعوں کا جائزہ لے سکے۔ ظفر اقبال چودھری نے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کو وسعت دینے کی بہت گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو تجارتی وفود کے تبادلے اور سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد کی جانب توجہ دینی چاہیے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024