لاہور (کامرس رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر راولپنڈی‘ کوئٹہ کے درمیان چلنے والی 39اپ/40ڈا¶ن جعفر ایکسپریس کو پتوکی ریلوے سٹیشن پر 2منٹ کے لئے رکنے کی اجازت دیدی ہے عوام کو یہ سہولت 2ماہ کےلئے عارضی طور پر حاصل ہو گی اس فیصلے پر عمل یکم نومبر 2009ءسے ہو گا۔ علاوہ ازیں ریلوے انتظامیہ نے ملکوال اور لاہور کے درمیان 151اپ/152ڈا¶ن چناب ایکسپریس کے نام سے یکم نومبر 2009ءسے نئی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 152ڈا¶ن چناب ایکسپریس ملکوال سے صبح 7بجے روانہ ہو کر منڈی بہا¶الدین اور لالہ موسیٰ سٹاپ کرتی ہوئی دن 11بجکر 30منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ اسی طرح 151اپ چناب ایکسپریس لاہور سے شام 7بجے روانہ ہو کر لالہ موسیٰ اور منڈی بہا¶الدین ریلوے سٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی رات 11بجکر 15منٹ پر واپس ملکوال پہنچے گی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024