قائداعظم ٹرافی : واپڈا نے لاہور شالیمار‘ سیالکوٹ نے ایبٹ آباد‘ راولپنڈی نے کراچی بلیو کو ہرا دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں واپڈا نے لاہور شالیمار کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ سیالکوٹ نے ایبٹ آباد کو 136 رنز، راولپنڈی نے کراچی بلیو کو 72 رنز، سوئی سدرن گیس نے سوئی ناردرن گیس کو اننگز اور 115 رنز سے ہرا دیا۔ ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں لاہور شالیمار کی ٹیم دوسری اننگز میں 210 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ شبیر احمد نے چار جبکہ سرفراز احمد نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ واپڈا کی ٹیم کو جیت کیلئے 157 رنز کا ٹارگٹ ملا جو اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ انعام اﷲ نے 59 گیندوں پر 85 رنز کی شاندا اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ لاہور شالیمار کی جانب سے محمد نوید اور محمد سعید نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ دوسری جانب نیشنل بنک اور حبیب بنک کی ٹیموں کے درمیان میچ دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا۔ نیشنل بنک کی ٹیم پہلی اننگز میں 59 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار ہوگئی 121 کے سکور پر اس کی سات وکٹیں گر گئیں۔ اس سے قبل حبیب بنک کی ٹیم توفیق عمر کی سنچری اور عبدالرحمان کی نصف سنچری کی بدولت 353 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کے چوتھے روز حبیب بنک کی ٹیم 205 رنز پانچ کھلاڑی آوٹ سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ بقیہ پانچ وکٹوں نے ٹوٹل میں 148 رنز کا اضافہ کیا۔ توفیق عمر 114 جبکہ عبدالرحمان 85 رنز بنا کر ٹیم کا ٹوٹل 353 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔نیشنل بنک کی جانب سے باولنگ میں محمد طلحہ نے چار جبکہ منصور امجد نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ نیشنل بنک کی ٹیم کو پہلی اننگز میں 59 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد دوسری اننگز کا آغاز کیا تو تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک اس نے سات وکٹوں پر 121 رنز بنا لیے تھے۔ راشد ریاض نے 31 جبکہ ناصر جمشید نے 24 نمایاں رنز بنائے۔ نیشنل بنک کی ٹیم کی حبیب بنک کیخلاف مجموعی برتری 180 رنز ہو گئی ہے۔ فیصل آباد میں ہونیوالے فیصل آباد اور لاہور راوی کے مابین میچ میں فیصل آباد کی ٹیم 321 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد سلمان نے 89 رنز بنائے۔ لاہور کی طرف سے وقاص اور ارشاد نے 3 جبکہ عبدالغفار نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں لاہور نے 7 وکٹوں پر 269 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جاوید حسین 49 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ فیصل آباد کی طرف سے ذوالقرنین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ توقیر، احمد حیات، سادات منیر اور عمار نے ایک ایک وکٹ لی۔ فیصل آباد نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 177 رنز بنائے۔ دیگر میچوں میں سیالکوٹ کی ٹیم کے پہلی اننگز 237 رنز کے جواب میں ایبٹ آباد 178 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سیالکوٹ کے ماجد نے 116 رنز جبکہ ایبٹ آباد کے جنید خان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد کیخلاف اننگز میں سیالکوٹ کے نوید عارف نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سیالکوٹ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 184 رنز بنائے اور آؤٹ ہو گئی جبکہ ایبٹ آباد دوسری اننگز میں 107 رنز بنا سکی۔ اسلام آباد میں ہونیوالے کوئٹہ اور اسلام آباد کے میچ میں کوئٹہ کی پہلی اننگز 163 رنز کے جواب میں اسلام آباد 215 رنز بنا سکی جبکہ کوئٹہ نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 253 رنز بنائے تھے۔ شیخوپورہ سٹیڈیم میں ہونیوالے سوئی سدرن اور نادرن گیس کے میچ میں سوئی سدرن گیس نے پہلی اننگز میں 160 رنز بنائے۔ نادرن کے سمیع اللہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سوئی سدرن نے 6 وکٹوں پر 457 رنز بنائے۔ سوئی سدرن دوسری اننگز میں 182 رنز بنا سکی۔ محمد حفیظ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح سوئی سدرن گیس نے میچ اننگز اور 115 رنز سے جیت لیا۔ اسلام آباد میں ہونیوالے کراچی بلیو اور راولپنڈی کے میچ میں راولپنڈی کے 271 رنز کے جواب میں کراچی بلیو نے 152 رنز بنائے۔ پنڈی کے رمیز نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ راولپنڈی اپنی دوسری اننگز میں 161 رنز بنا سکی۔ کراچی بلیو نے دوسری اننگز میں 203 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پنڈی کے راشد کی 7 وکٹیں۔ کراچی میں ہونیوالے کراچی وائٹس اور پی آئی اے کے میچ میں کراچی وائٹس 192 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ پی آئی اے نے 5 وکٹوں 432 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی جواب میں کراچی وائٹس نے 6 وکٹوں پر 209 رنز بنائے۔