کویت میں شادی کی تقریب میں ایک شخص نے ہجوم میں دوسرے کو چاقو گھونپ دیا
کویت میں سوشل میڈیا پرایک چونکا دینے والی ویڈیو نے عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی جب ایک شخص نے شادی کی تقریب میں بھرے مجمعے میں دوسرے کوشادی ہال میں چاقو گھونپ دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شادی ہال میں دعوت پر آئے شرکاء میں ایک شخص نے جیب سے چاقو نکالا اور دوسرے پر وار کرکے فرار ہوگیا۔یہ سارا ماجرا دیکھ کر شرکاء حیران اور پریشان رہ گئے۔ کچھ لوگوں نے حملہ آور کا تعاقب کرنے کی بھی کوشش کی۔جب کہ مقامی اخبارات نے اطلاع دی ہے کہ مجرم چھرا گھونپنے والے کا بھائی تھادوسری طرف کویتی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا کہ سکیورٹی حکام اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔