ایکسپریس ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ آئی نائن کے علاقے میں گاڑی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا پولیس کو کشور محمود نے بتایا کہ ایکسپریس ہائی وے پر مدعی کا بھائی موٹر سائیکل پر جا رہا جسے گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا پولیس نے کار سوار نوہل کو گرفتار کرلیا ہے ۔