راولپنڈی،چوبیس گھنٹوں میں مزید49افراد میں کورونا کی تصدیق
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی میں کورونا مریضوں کی آمد کا سلسلہ نہ رک سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید49افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع راولپنڈی میں کورونا پازٹیوکے مریضوں کی تعداد2173ہوگئی ہے ،جبکہ ضلع بھر میں ابتک90کورونا مریض جاں بحق ہوئے ہیں،دوسری جانب ابتک 714مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیںاورابتک4332افراد میں کورونا نیگیٹیو کی تصدیق ہوئی ہے تاہم309مریضوں کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ کا انتظارہے،کورونا وائرس کے کل مشتبہ مریضوں کی تعداد6687ہوگئی ہے اورکورونا نیگیٹیو آنے پر2009افراد ہوم قرنطینہ میں موجودہیں۔