منسٹری آف ٹورازم نے صداقت عباسی کو منگل کو طلب کر لیا
مری(نامہ نگار خصوصی ) مری میں لاک ڈائون کے دوران سیاحت پر منفی اثرات کے پیش نظر منسٹری آف ٹورازم نے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کو منگل کے روز لاہور میں خصوصی اجلاس کیلئے طلب کر لیا ہے۔ جہاں مری میں لاک ڈائوں کو ختم کرنے کے لئے ایس او پیز طے کیے جائیں گے اور ان ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے کاروبار کو کھولا جائے گا تاکہ لوگوں کو دوبارہ روز گار مہیا ہو سکے۔اس سلسلے میں سابق تحصیل ناظم وپی ٹی آئی مری کے رہنمااور سر پرست اعلی سواں ویلی ویلفیئر سوسائٹی(رجسٹرڈ)محمد خورشید عباسی نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی سے مری میں کورونا وائرس کی وبا ء سے پیدا شدہ کاروباری صورتحال اور لوئر ٹوپہ میں تاجروں کی بے دخلی کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی جس میں صداقت علی عباسی نے یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی ہے جس میںمری میں لاک ڈائون سے ہوٹل انڈسٹری کی بندش اور مری میں سیاحوں پر پابندی سے متاثرہ کاروباری طبقہ کی مشکلات کا زکر کیا گیا ہے۔ اس دوران مری کی سیاحت کوکاروباری لحاظ سے انتہائی محدود قرار دیتے ہوے کہا گیا کہ اب مری کا کارو بار45دن پر محیط ہے ۔گزشتہ اڑھائی ماہ سے مری میں کاروبار کی بندش اور سیاحوں پر پابند کی وجہ سے عوام فاقہ کشی پر اتر آئے ہیں۔ دریں اثناء محمد خورشید عباسی کی سربراہی میں میں ایک وفد نے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی سے ملاقات کی وفد میں لوئر ٹوپہ کے تاجر عمر عباسی محمد عامر مبارک علی ابرار مغل اور عبیدالرحمان مغل شامل تھے وفد نے رکن قومی اسبلی کو لوئر ٹوپہ میں تاجروں کو بے دخلی کے حوالے سے آگاہ کیا جن کو مری انتظامیہ نے ہمراہ پولیس خالی کرنے کا نوٹس دے رکھا تھا تاہم سابق ناظم محمد خورشید عباسی کی بر وقت مداخلت اور ذاتی کاوش پر آپریشن روک دیا گیا اور ان تاجروں کے مستقل کاروبار کے لئے ان کو متابادل جگہ بھی فراہم کی جائے گی تا کہ ان کا معاشی نقصان نہ ہو اور اپنا کارو بار بھی جاری رکھ سکیں ان تاجروں نے ایم این اے اور محمد خورشید عباسی کا شکریہ ادا کیا ہے۔