ایک دن میں چار ڈاکٹرز اور 96اموات سے صورتحال سنگین ہو گئی: نیر بخاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کا پیپلز کا کرونا پھیلاؤ پر شدید اظہار تشویش پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ایک دن میں چار ڈاکٹرز اور 96اموات سے صورت حال سنگین ہو گئی ہے ۔ حکومتی غیر زمہ داری بے حسی اور اور عاقبت نااندیشی سے کورونا وبا کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔حکمران زمہ دارانہ رویہ اور طرز عمل اپنائیں ہولناک تباہی کا ٹڈی دل نہ بنیں بدقسمتی سے حکمران مظبوط اور مربوط منصوبہ بندی کے اہل نہیں ۔حکومتی بیانیہ کا تضاد کرونا وباء سے زیادہ خطرناک ہے ،وزیراعظم اور وزرا کے الگ الگ بیانئے عوام کی صحت اور ملک و قوم کے مفاد کیلئے شدید خطرے کا سبب بن رہے نیر بخاری نے کہا کہ حکومت کی غیر سنجیدگی اور عدم توجہی سے کرونا خطرناک حدوں کو چھو رہا ہیکرونا پھیلاؤ کی روک تھام عملی اقدامات کی متقاضی ہینیر بخاری نے کہا کہ اموات کی بڑھتی تعداد مائرین وبائی امراض کے خدشات کی تصدیق ہے حکومتی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی سے لوگ ڈر خوف اور گھبراہٹ میں مبتلاہیں انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے خلاف اگلے محاز پر جنگ میں جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز اور نرسز کی بڑھتی تعداد بھی انتہائی تشویشناک ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی کو شہید ڈاکٹر میڈیکل سٹاف پر فخر ہے قوم کرونا کے خلاف جنگ میں لوگوں کی جانوں کے محافظین ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی خدمات کی معترف ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعاگواور پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔