اسمبلی اجلاس پیسوں کا ضیاع‘ عوامی فلاح کا ایک بل پاس نہیں ہوتا:جواداحمد
لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے مقامی ہوٹل میں اگلے ہفتے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کو عوام کے پیسوں کا ضیاع قرار دے دیا، اجلاس پر قومی اسمبلی کی طرح کڑوروں روپیہ خرچ کیا جائے گا مگر عوامی فلاح کا ایک بھی بل منظور نہیں ہوگا،کرونا سے ڈر کر یہ اجلاس ہوٹل میں ہورہا ہے حالانکہ اس اجلاس کو پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں بھی حفاظتی اقدامات کرکے منعقد کیا جاسکتا ہے ماضی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں نے پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر اجلاس کیے ان باتوں کا ظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے ویڈیو لنک گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی تیاریاں تشویش ناک ہیں، 162 ارب کا بوجھ کرونا اور ٹڈی دل سے نبرد آزما عوام پر ڈالنا حیران کن ہے موجودہ حالات میں تو بجلی کے ٹیرف میں کمی کی جانی چاہیے تھی،حکومت نے آئی پی پیز سیکٹر کی انکوائری رپورٹ کو دبا لیا ہے اگر یہ رپورٹ منظر عام پر آجاتی اور مجرموں کا تعین ہوجاتا تو اس کے اثر کے باعث بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع تھی۔