مولانا عبدالرشیدہزاروی سپردخاک‘ نمازجنازہ میں سیاسی ‘ مذہبی شخصیات کی شرکت
لاہور (پ ر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنما مولانا عبدالرشید راشد ہزاروی کوساہیوال میں سپر دخاک کردیا گیا۔85سالہ مولانا ہزاروی کی نماز جنازہ مولانا عتیق اللہ سلفی کی امامت میں فریدیہ پارک ساہیوال میں ادا کی گئی۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجدمیر،ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، چیف آرگنائزر حافظ ابتسام الہی ظہیر سمیت جماعت کے جید علماء نے مرحوم کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔علامہ ساجد میر نے کہا کہ مولانا ہزاروی جماعت کے دیرینہ اور مخلص رہنما تھے۔ا ن کی دینی،سیاسی اور دعوتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔نماز جنازہ میں حافظ ابتسام الہی ظہیر‘مولانا عبدالرشید حجازی‘ایم پی اے ملک ندیم کامران‘حافظ مقصود احمد‘ڈاکٹر عبدالغفور راشدسمیت دیگر جید علماء نے شرکت کی۔