اوئن مورگن کیلئے رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد حیران کن
لندن(یواین پی)انگلش کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے کہ اگر رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے شیڈول کے مطابق کھیلا گیا تو انہیں شدید حیرانگی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے برعکس عالمی وباء کی شدت کم ہونے کے باوجود آسٹریلیا نے اپنی سرحدیں سب سے پہلے بند کردی تھیں۔