پاکستانی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی،نجات پر پوری قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رات 12بجے موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرلےگی ، پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی، پانچ سال میں پاکستان کا قرضہ 1300 ارب سے 2700ارب روپے تک پہنچا دیا گیا، سوچنے کی بات ہے کہ یہ پیسہ کہاں گیا اور کس پر خرچ ہوا۔حکومتی مدت پوری ہونے اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہآج رات 12 بجے یہ حکومت اپنی 5سال کی مدت پوری کررہی ہے، پوری قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے، پاکستان کی تاریخ میں اتنی نااہل اور کرپٹ حکومت کبھی نہیں آئی، اس حکومت نے پاکستان کے ساتھ دشمنوں بے بھی بڑھ کر سلوک کیا، پانچ سال میں پاکستان کا قرضہ 1300 ارب روپے سے 2700ارب روپے تک پہنچا دیا گیا سوچنے کی بات ہے کہ یہ پیسہ کہاں گیا اور کس پر خرچ ہوا۔ اس نااہل اور کرپٹ حکومت سے نجات پر شکرادا کیا جائے، ملکی سیاست میں طویل ، تاریک اور سیاہ رات کا خاتمہ ہورہا ہے۔