امریکا نے ایران کی دو شخصیات اور سرکاری حمایتی گروپوں کو بلیک لسٹ کردیاہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے سیکریٹری ڈیوڈ منوچن کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا مقصد ایران پر مزید دبا ئوڈالنا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے خلاف پابندیوں کا اعلان امریکی محکمہ خزانہ کے سیکریٹری ڈیوڈ منوچن نے واشنگٹن میں کیا۔ منوچن کے مطابق انصار حزب اللہ اور دیگر گروپ جیلوں میں قیدیوں پر تشدد، طلبا اور خواتین پر حملوں میں ملوث ہیں۔منوچن کا کہنا تھا ایران کی دو شخصیات واشنگٹن کا سفر نہیں کرسکیں گی جبکہ گروپوں اور شخصیات کے امریکا میں اثاثے بھی منجمد کئے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38