نگران وزیراعلیٰ کا نام واپس لےکر پی ٹی آئی نے یو ٹرن لیا,کیایو ٹرین لینے والا وزیر اعظم کے عہدے کا حق دار ہو سکتا ہے؟:شہباز شریف
مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاست عمران کے بس کی بات نہیں‘ نگران وزیر اعلیٰ کا نام واپس ے کر پی ٹی آئی نے یو ٹرن لیا‘ کیا یو ٹرین لینے والا وزیر اعظم کے عہدے کا حق دار ہو سکتا ہے؟‘بلوچستان اسمبلی کی انتخابات میں تاخیر کی قرارداد نیک شگون نہیں ‘ملک کا مستقبل صاف شفاف بروقت انتخابات سے جڑا ہے ‘ ہمارے مقابلے پر کوئی منصوبہ ہے تو دوسرے صوبے پیش کریں۔ مخالفین رمضان میں بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آ رہے۔ ایوان و زیر اعلیٰ میں لاہور پریس کلب کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی انتخابات میں تاخیر کی قرارداد نیک شگون نہیں ۔ ملک کا مستقبل صاف شفاف بروقت انتخابات سے جڑا ہے۔ الیکشن ملتوی کرنے کی کوشش بہتر نہیں ۔ انتخابات بروقت ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مقابلے پر کوئی منصوبہ ہے تو دوسرے صوبے پیش کریں۔ مخالفین رمضان میں بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آ رہے۔ بلوچستان اسمبلی کی قرار داد سے قطعاً اتفاق نہیں کرتا۔ نگران وزیر اعلیٰ کا نام واپس ے کر پی ٹی آئی نے یو ٹرن لیا۔ کیا یو ٹرین لینے والا وزیر اعظم کے عہدے کا حق دار ہو سکتا ہے؟۔ عمران خان یو ٹرن کے ماسٹر ہیں۔ سیاست ان کے بس کی بات نہیں ۔