آج تمباکو سے انکار کا دن منایا جائیگا
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں’ تمباکو سے انکار‘کا عالمی دن (آج) جمعرات کو منایا جائے گا۔ اس سال اس دن کا موضوع’’تمباکو دلوں کو توڑتا ہے ،دل کا انتخاب کریں تمباکو کا نہیں‘‘ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد عالمی سطح پر صحت کے بارے میں آگاہی اور تمباکو کے استعمال کے نتیجہ میں انسانی صحت کے لئے پیدا ہونے والے خطرات اور تمباکو کے استعمال کو ختم یا کم کرنے کے لئے موثر پالیسیوں کی وکالت کرنا ہے۔