قومی اسمبلی: کورم پورا رکھنے کیلئے حکومتی ارکان کو نماز مختصر کرنا پڑگئی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ؍خبرنگارخصوصی) ایوان بالا میں چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے باقاعدہ ظہر کی نماز کا وقفہ کیا جبکہ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ عباسی نے نماز کا وقفہ نہ کیا اپوزیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سے کورم کا مسئلہ رہا حکومتی ارکان کو اپنا کورم برقرار رکھنے کیلئے نماز یں مختصر کرنا پڑیں۔ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں منگل کو حکومتی ارکان کو نماز آدھی چھوڑ کر کورم کیلئے ایوان میں آنا پڑا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی طرف سے اس کا باضابطہ طور پر اعتراف بھی کیا گیا۔