پروفیسر کامران خالد خواجہ سوسائٹی آف سرجنز لاہور کے صدر اور ڈاکٹر عزیز قریشی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے
لاہور(نیوزرپورٹر)سوسائٹی آف سرجنز پاکستان لاہور کے انتخاب برائے 2015-17مکمل ہوگئے۔چیف الیکشن کمشنر پروفیسر محمود ایازکے مطابق فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے پروفیسر آف سرجری پروفیسر کامران خالد خواجہ بلامقابلہ صدراور کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد عزیر قریشی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔دیگر عہدیداروں میںنائب صدرپروفیسر حماد نعیم رانا،فنانس سیکرٹری ڈاکٹر خضر حیات گوندل،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر فواد کریم،پبلیکیشن سیکرٹری ڈاکٹر محمد شبیر چوہان شامل ہیں۔