اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے چاند رات، عید الفطر کے دنوں میں 3500 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کردئے چاند رات پر مارکیٹوں، شہر کی سکیورٹی اور جرائم کے خلاف سکیورٹی پلان بھی جاری کردیا گیاآئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ مارکیٹوں میں پیدل گشت کے ساتھ گاڑیوں و موٹرسائیکلوں پر بھی پٹرولنگ ہوگی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ ہوگی۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عید پر اسلام آباد سے دوسرے شہروں کو جانے والے شہریوں کو گھر چھوڑنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی ضلع بھرمیں اہم عمارات، عبادتگاہوں سکیورٹی بدستور موثررکھی جائے۔شہر کے مختلف علاقوں میں سرپرائز ناکہ جات قائم کئے جائیں اور چیکنگ کو موثربنایا جائے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ افسران باہمی رابطہ کو مذید بہتر کرتے ہوئے معلومات کا تبادلہ کریں۔ کسی بھی صورت اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی، اس پر سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔تمام پٹرولنگ یونٹ ،ڈولفن، ابابیل ایمرجنسی ریسپانس یونٹس شہر کے تمام علاقوں میں پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں۔
اسلام آباد میںعید الفطر پر سکیورٹی پلان جاری، 3500 سے زائد افسران و اہلکار تعینات
Mar 31, 2025