ریاض (این این آئی )سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الفطر کے موقع پر ایک پیغام دیا ہے جو ان کی طرف سے سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے جاری کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمارے ملک کو بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں۔ انہیں میں سے سب سے اہم مسجد حرام ہے۔ عمرہ ادا کرنے والوں اور اللہ کے گھر کی زیارت کرنے والوں کا پورے سکون کے ساتھ مناسک کو ادا کرنے میں مدد ملنا بھی انہیں نعمتوں میں سے ایک ہے۔سعودی فرمانروا نے مزید کہا کہ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس سال ماہ رمضان میں لاکھوں زائرین کے لیے عمرہ اور زیارت کی رسومات کی ادائیگی میں آسانی پیدا ہوئی۔ آئیے ہم اپنے ان بیٹوں اور بیٹیوں کا شکریہ ادا کریں جو ریاست کے مختلف شعبوں میں اس میدان میں اپنی عظیم کوششوں کے ساتھ اور پوری وفاداری کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ساتھ ہی شاہ سلمان نے نشاندہی کی کہ عید کا دن خوشی اور مسرت کا دن ہے جس میں اتحاد، ہمدردی اور بھائی چارے کے مفہوم واضح ہیں۔ اللہ بزرگ و برتر کی حمد اور شکر ادا کیا جائے اس کے لیے جو اس نے ہمیں عطا کیا ہے۔ اللہ تعالی نے فرمایا ہے: ولتملوا العد ولتبروا اللہ عل ما ہدام ولعلم تشرون ۔۔ یعنی اور آپ کو چاہیے کہ تعداد کو پورا کریں اور اللہ کی بڑائی بیان کریں اس کے لیے جو اس نے آپ کی رہنمائی کی ہے اور تاکہ آپ شکر گزار بن جائیں۔شاہ سلمان نے کہا رب سے دعا ہے کہ وہ ہمارے ملک، ملت اسلامیہ اور پوری دنیا کو سلامتی اور امن عطا فرمائے۔خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے عیدالفطر کے موقع پر ملت اسلامیہ کو مبارک باد دی ہے۔شاہ سلمان نے کہا کہ اللہ کے شکر گزار ہیں کہ رمضان میں لاکھوں عمرہ زائرین کی خدمت کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی خدمت کرنے کے لیے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
لاکھوں معتمرین کے آسانی سے مناسک ادا کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، شاہ سلمان
Mar 31, 2025