شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) عید الفطر کے موقع پر ضلع شیخوپورہ میں سوئی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی، محکمہ سوئی گیس شیخوپورہ کے جنرل منیجر سہیل اکرم اور سینئر انجینئر اکمل شہزاد نے میڈیا کو بتایا کہ شیخوپورہ کے عوام کو سوئی گیس صبح 5بجے سے لے کر رات11بجے تک مسلسل فراہم کی جائیگی جبکہ لیسکو کے حکام ایس ای شیخوپورہ بلال احمد نے بتایا کہ ضلع شیخوپورہ میں عید کے ایام کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
عید الفطر پر بجلی ،گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائیگی:سہیل اکرم
Mar 31, 2025