لاہور(سپورٹس رپورٹر)معروف ٹی وی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کے نامناسب لباس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کو 'ٹرانس پیرنٹ' متنازعہ لباس پہننے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔واقعہ یووینٹس اور انٹر کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب پریزینٹر نے میچ کی میزبانی کرتے ہوئے ایک ٹرانس پیرنٹ نامناسب لباس کا انتخاب کیا۔سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ایلینورا انکارڈونا کی تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کچھ صارفین نے انہیں 'نئی ڈیلیٹا لیوٹا' کا خطاب دیا۔ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لباس سپورٹس براڈکاسٹنگ کے معیارات کے منافی ہے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ کھیل کی بجائے پریزینٹر کے لباس پر توجہ مرکوز ہو رہی ہے۔یہ ایک سپورٹس شو ہے، فیشن شو نہیں!۔
معروف ٹی وی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کے نامناسب لباس پر کڑی تنقید
Mar 31, 2025