ایس او پی کے تحت حفاظتی اقدامات یقینی نہ بنانے پر کارروائی کی جائیگی،طالب حسین

Mar 31, 2025

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) راولپنڈی شہر و چھاؤنی کے علاقوں میں بلند و بالا عمارات میں آتشزدگی سے بچاؤ کے آلات نمایاں مقامات پر تیاری کی حالت میں نہ رکھنے والے بلڈنگ مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی. راولپنڈی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع  ڈسٹر کٹ آفیسر سول ڈیفنس راولپنڈی طالب حسین نے کہا کہ فلنگ سٹیشنز, رہائشی و کمرشل عمارتوں اور اپارٹمنٹس میں کسی بھی ناگہانی صورتحال کے دوران ہنگامی اخراج کے راستے کھلے نہ رکھنے اور مقررہ ایس او پی کے مطابق حفاظتی اقدامات یقینی نہ بنانے پر کاروائی کی جائے گی. اور جرمانے بھی عائید کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں