عید پر اسلام آباد پولیس شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے گی، سید علی ناصر رضوی

Mar 31, 2025

 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اتوار کی صبح تمام ایس ایچ اوز سے زوم میٹنگ کی انہوںنے کہا کہ عید کی نماز اور تینوں روز اسلام آباد پولیس کے 3000 سے زائد افسران و جوان فرائض منصبی سرانجام دیں گے اسلام آباد کے تمام مراکز ، مارکیٹس ، شاپنگ سینٹرز اور کار پارکنگ ایریا میں چاند رات کو خصوصی سکیورٹی انتظام کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید کی نماز کے لئے تمام افسران مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے۔ آئی جی پولیس نے ہدائت کی کہ عید پر تمام پارکس اور تفریح مقامات میں بروقت سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔فیمیلیز پارکوں میں فیمیلیز کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔سڑکوں پر ہلڑ بازی، ون ویلنگ کے سخت کریک ڈائون کیا جائے۔رہائشی علاقوں میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ایسے تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر اقدام اٹھایا جائے آئی جی پولیس نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر اسلام آباد پولیس شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔ شہریوں سے گزارش کے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

مزیدخبریں