کلرسیداں(نامہ نگار)گاوں چھوکر یوسی چونترہ میں چودھری احسان گجر اور چودھری سجاد گجر نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا ،انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا کہ چک سگھو بجلی منصوبہ کے علاوہ گاؤں ہون، سلمون، ڈھوک فضل چونترہ اور نئی بجلی کے لئے ایک کروڑ بیس لاکھ کے علاوہ یوسی چونترہ کی مزید گلیات کے لئے ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کی لاگت سے مزید گلیات جون سے پہلے مکمل ہوں گی چھوکر کی داخلی ڈھوک میں مزید گلیوں کی تعمیر کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے پڑی اور بھال میں بجلی کے کم وولٹیج کے مسائل کا جلد خاتمہ کرنے کریں گے تھانہ چونترہ چکری کے مختلف دیہات میں بجلی اپ گریڈیشن کے لئے 5 کروڑ 25 لاکھ اور تھانہ روات کے مختلف دیہات کے لئے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کیئے ہیں جبکہ 19 دیہات میں اپ گریڈیشن کا کام اگلے چھ ماہ میں مکمل کردیا جائے گا۔اس موقع پر چوہدری مہربان ٹھیکیدار نے اپنی پوری برادری کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
چوہدری مہربان ٹھیکیدار کا برادری سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان
Mar 31, 2025