
واٹس ایپ کی طرف سے میسجز از خود ڈیلیٹ ہونے کا ایک فیچر متعارف کرایا گیا تھا تاہم اس میں میسجز ڈیلیٹ ہونے کے وقت کے انتخاب کے حوالے سے صرف تین آپشنز میسر تھے۔ اب صارفین کو 15مزید آپشنز دیئے جا رہے ہیں۔ویب سائٹ ’gadgetsnow.com‘ کے مطابق اس فیچر میں پہلے ’24گھنٹے، 7دن اور 90دن ‘ کے تین آپشنز دیئے گئے تھے۔ اب ’1سال، 180دن، 60دن،30دن، 21دن، 14دن، 6دن، 5دن، 4دن، 3دن، 2دن، 12گھنٹے، 6گھنٹے، 3گھنٹے، 1گھنٹہ‘کے 15آپشنز دیئے جا رہے ہیں۔یہ اضافی ڈیوریشن آپشنز فی الوقت ’بیٹا‘ (Beta)کلائنٹس کو مہیا کیے گئے ہیں۔ آزمائش کے بعد ایپلی کیشن کی آئندہ اپ ڈیٹ میں تمام صارفین کے لیے مہیا کر دیئے جائیں گے۔