Waqt News
Sunday | May 28, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • فواد چوہدری کا جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ
  • عمران خان نے اپنی نااہلی کی صورت میں پارٹی سربراہ کے نام کا اعلان کردیا
  • فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، فواد چوہدری
  • ناسا کی مریخ پر رضاکاروں کو بھیجنے کی تیاری اختتامی مراحل پر
  • ملک میں سونا مہنگا ہوگیا

پی ٹی آئی کی ناقابلِ معافی مہم

Mar 31, 2023 12:33 PM, March 31, 2023
  • رابعہ رحمن
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
پی ٹی آئی کی ناقابلِ معافی مہم

پاکستان مسلسل مسائل اور غیریقینی کا شکارہے، خطرات کے ساتھ عوام میں مایوسی بھی بڑھتی جارہی ہے جو کسی بھی صورت نیک شگون نہیں۔ ویسے تو اپنی آزادی کے76سال کے دوران بیشتر وقت ہم مسائل اور مشکلات کا شکارہی رہے ہیں جن کی کئی وجوہ ہیں مگر آج کل ان مسائل کی نوعیت مختلف ہے۔ آج ہمیں بیرونی خطرات سے زیادہ اندرونی خلفشار کا سامنا ہے۔ پاکستان کی جوہری صلاحیت اور ہماری افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کے باعث اب بیرونی دشمن کے لیے ہمیں روایتی طور پر ٹارگٹ کرنا آسان نہیں اور اسی وجہ سے اب دشمن کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ ہمیں اندرونی طور پر کمزور کرے جس میں وہ اب کافی حد تک کامیاب نظرآتاہے۔ کوئی بھی بیرونی دشمن ایسا اس وقت تک نہیں کرسکتا جب تک اسے اندرونی طور پر ایسے لوگ نہ مل جائیں جو اس کے سہولت کار ہوں۔ بدقسمتی سے ملک کے اندر ایک شدید سیاسی عدم استحکام ہے اور سیاست اب مخالفت سے بڑھ کر دشمنی اور ذاتیات تک آگئی ہے۔

فواد چوہدری کا جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ

 ہمارے سیاسی رہنما بالخصوص سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جن کی ساری سیاست ہی محاذ آرائی اور تنازعات پر مشتمل ہے، وہ ملک میں اس شدید سیاسی عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہیں۔ آج کل بھارت کامیڈیا اور رائے عامہ کو ہموار کرنے والے دوسرے ادارے اور شخصیات عمران خان اور ان کی جماعت کے گن گاتے نظرآتے ہیں۔ دشمن کو اور کیا چاہیے کہ جو کام کوشش اور بھرپور سازشوں کے باوجود وہ آج تک کامیابی سے نہ کرسکا وہ ہمارے اندر سے ہی کچھ لوگ کرتے نظرآرہے ہیں۔ دشمن کا ہمیشہ ہی سے ہدف پاک فوج اور ہمارا معاشرتی نظام رہاہے۔ آج پاک فوج اور اس کی قیادت کے خلاف ایک گندی ترین اور ناقابلِ معافی مہم چلائی جارہی ہے اور اسی طرح قوم کی اخلاقی اقدار تباہ کی جارہی ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خلاف ایک غلیظ مہم چلائی جارہی ہے اور بدقسمتی سے چلانے والے کوئی اور نہیں ہمارے اپنے ہی ہیں۔ اس مہم کے روح رواں عمران خان اور ان کے حواری ہیں۔ تحریک انصاف کا سوشل میڈیا سیل فیک اکاﺅنٹ کھول کر اس مہم میں خوب حصہ ڈال رہا ہے۔

عمران خان نے اپنی نااہلی کی صورت میں پارٹی سربراہ کے نام کا اعلان کردیا

گزشتہ دنوں لندن اور واشنگٹن میں باقاعدہ مظاہرے بھی کیے گئے جن میں مٹھی بھر لوگوں نے تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھاکر فوج اور سپہ سالار کے خلاف شرمناک اور ناقابلِ معافی نعرے لگائے اور پلے کارڈ اٹھاکر ان پر درج انتہائی شرمناک نعرے دنیا کو دکھائے۔ اس حرکت کی نہ صرف بھرپور مذمت کی جانی چاہیے بلکہ اس گھناﺅنے فعل میں شامل افراد اور ان کے پاکستان میں بیٹھے سہولت کاروںا ور رہنماﺅں کو قانون کے کٹہرے میں بھی لانا چاہیے۔ شرمناک بات تویہ ہے کہ عمران خان جو ساڑھے تین سال تک ملک کے اعلیٰ ترین انتظامی عہدے پر فائز رہے ان کی طرف سے اس شرمناک مہم پر ایک لفظ بھی نہیں بولاگیا بلکہ جب اس سلسلے میں کچھ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کی کوشش کی گئی تو وہ الٹا ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے نظرآئے ہیں۔ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل ریاست اور اس کے اہم ترین اداروں کے خلاف اس منظم مہم کا ہراول دستہ ہے۔ لوگوں کے ذہنوں کو آلودہ کیاجارہاہے اور نشانہ بالخصوص نوجوان اور پڑھے لکھے لوگ ہیں جو پاکستان کا مستقبل ہیں۔

فی الحال سیاست کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، فواد چوہدری

آج پاکستان کو شدید ترین خطرات کا سامنا ہے ا ور ایسے میں پاک فوج اور اس کی قیادت کو اس طرح نشانہ بنانا کھلی ملک دشمنی ہے۔ پاک فوج ہماری بقاءاور سلامتی کی علامت ہے۔ بھارت سمیت پاکستان کے تمام دشمن ہماری فوج سے خوفزدہ ہیں۔ فوج میں کمان کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتی ہے اور کمان کے متعلق بدگمانی پیدا کرنے کی کوشش ایک جرم ہے جس کی کوئی معافی نہیں۔ ایک بڑی سیاسی جماعت جو ملک کی حکمران بھی رہ چکی ہے، کی طرف سے اپنی سیاست چمکانے کے لیے اس طرح کی غلیظ مہم چلانا دراصل دشمن کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے مترادف ہے۔ بدقسمتی سے اس مہم میں چند ریٹائرڈ آرمی افسر بھی شامل ہیں جن میں سے کچھ بیرون ملک بیٹھ کر یہ کام کررہے ہیں ۔ اس طرح کے شرمناک کرداروں کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے۔ یہ سب بظاہر تو سیاست اور جمہوریت کے نام پر کیاجارہاہے مگر اس کے پیچھے دشمن کا باقاعدہ ہاتھ ہے۔ دنیا میں کہیںاور ایسی مثال نہیں ملتی کہ ایک سیاسی جماعت اپنی ہی فوج کے خلاف بیرون ملک اس طرح کی مہم چلائے۔

ناسا کی مریخ پر رضاکاروں کو بھیجنے کی تیاری اختتامی مراحل پر

آج بھارت کامیڈیا اس طرح کی خبروں کو بڑھا چڑھاکر پیش کررہاہے کیونکہ یہ وہ کام ہے جو وہ کوشش کے باوجود نہیں کرسکا۔ اس مہم میں بنیادی کردار نوجوانوں کو دیاگیاہے جبکہ کچھ نام نہاد صحافی بھی اس میں شامل ہیں۔ اس طرح نوجوانوں کو ملک کی فوج کے بارے میں بدظن کرنا وطن دشمنی ہے کیونکہ انھی نوجوانوں نے آگے چل کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ فوج کے جوانوں اور نوجوان افسروں کا مورال بھی اس سے متاثر ہوتاہے جس سے وہ اپنے فرائض منصبی اس طرح ادا نہیں کرسکتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس شرمناک مہم کو فی الفور روکاجائے اور تمام ذمہ داروں کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے۔ اسے سیاست یا مخالفت سمجھ کر درگزرکرنا بھی انتہائی خطرناک ہوگا، یہ نہ تو شخصی آزادی کے زمرے میں آتاہے اورنہ ہی اس کا کوئی تعلق بنیادی انسانی حقوق سے ہے۔

ملک میں سونا مہنگا ہوگیا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
رابعہ رحمن

رابعہ رحمن

مشہور ٖخبریں
  • میڈیا ٹاک اس لیے نہیں کر رہا کہ میں تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ...

    May 26, 2023 | 22:16
  • ٹیلی نار کو پی ٹی سی ایل نے خرید لیا.

    May 27, 2023 | 15:06
  • برین واشنگ 

    May 27, 2023
  • ریحام خان کابڑا دعویٰ۔

    May 27, 2023 | 15:03
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پی ٹی آئی این ہی حقیقت میں انصاف ،انقلاب ، تبدیلی کیلئے ...

    May 28, 2023
  • زیادتی کا ڈرامہ رچا کر الزام اداروں پر لگانے کا منصوبہ پکڑا ...

    May 28, 2023
  • روزگار کی فراہمی اولین ترجیح، بجٹ میں ریلیف کیلئے اقدامات ...

    May 28, 2023
  • بات چیت سیاستدانوں سے ہوتی ہے، ملک جلانے والے دہشت گرد سے ...

    May 28, 2023
  • دہلی ہائیکورٹ میں کل سماعت‘یاسین ملک کو پھانسی ہو سکتی ‘ ...

    May 28, 2023
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ملک کو محبت کے بیانیے کی ضرورت!!!!

    May 28, 2023
  • برین واشنگ 

    May 27, 2023
  • سیاسی کشیدگی میں عام آدمی کو نظرانداز نہ کریں!!!!

    May 27, 2023
  • اسد عمر کا ”اچھے دنوں“ کا انتظار 

    May 26, 2023
  • جتھّے اور مچھر 

    May 26, 2023
  • 1

    یوم تکبیر کی سلور جوبلی، مجید نظامی کی یادیں اور فوجی تنصیبات پر حملے

  • 2

    9 مئی کے مجرموں کیخلاف وزیراعظم اور آرمی چیف کا دوٹوک اعلان

  • 3

    بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب

  • 4

    یوم تکریم شہدائے پاکستان ۔ قوم کی ہر آنکھ اشکبار

  • 5

    حکومت کا تحریک انصاف پر  پابندی عائد کرنے پر غور

  • 1

       ہفتہ‘ 6  ذیقعد‘  1444ھ‘ 27  مئی 2023ء

  • 2

       جمعۃ المبارک‘ 5   ذیقعد‘  1444ھ‘ 26  مئی  2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ایٹمی قوت پاکستان، مفلوک اْلحال عوام، گھاس ...

    May 28, 2023
  • یومِ تکبیر منانا ضروری ہے؟

    May 28, 2023
  • یوم تکبیر اور ہمارے اصل قومی ہیروز

    May 28, 2023
  • یوم تکبیر: آزادی کی ضمانت

    May 28, 2023
  • پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ’’ یومِ تکبیر ‘‘

    May 28, 2023
  • ایٹمی دھماکے اور سیاسی استحکام

    May 28, 2023
  • یوم ِ تکبیر اور تھنک فار پاکستان

    May 28, 2023
  • کاش ہم اپنے حقیقی ہیروز کی قدر کرنا سیکھ لیں

    May 28, 2023
  • یوم ِ تکبیر: ہمیں اپنی آنکھیں کھلی رکھنا ہونگی

    May 28, 2023
  • یوم تکبیر اور اس کا پس منظر

    May 28, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    اتباع رسول ﷺ

  • 2

      فضائل حج و عمرہ 

  • 3

    درود پاک کے لیے حکم الٰہی

  • 1

    ڈھاکہ 31 مارچ 1948

  • 2

    فرمانِ قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    پریس کانفرنس 14 جولائی 1947

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    فرمودات اقبال

  • 4

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group