Waqt News
Sunday | May 28, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • جیل میں خواتین سے ناروا سلوک پر چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں: عمران خان
  • حکومت نے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی دعوت مسترد کر دی
  • 12 سالہ بچے نے پانچ ڈگریوں کے ساتھ گریجویشن مکمل کر لی
  • پاک بحریہ اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات قبضے میں لے لیں
  • ترکیہ الیکشن میں ووٹنگ جاری، ایردوان صدر رہیں گے یا نہیں فیصلہ آج

”غریبوں کے لئے ، من و سلویٰ کی دُعا!“

Mar 31, 2023 12:27 PM, March 31, 2023
  • اثر چوہان
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
”غریبوں کے لئے ، من و سلویٰ کی دُعا!“

قرآن پاک میں کئی مقامات پر اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو مخاطب کر کے کہا ۔” تم مجھ سے دُعا کرو، میں تمہاری دُعا قبول کروں گا“ پھر دُعامانگنے کا طریقہ بھی بتایا کہ

 ” اپنے پروردگار سے عاجزی کے ساتھ اور چپکے چپکے دُعائیں مانگا کرو“ 

اور یہ کہ

 ” اور اپنے پروردگار کو دل میں ، عاجزی اور خوف سے اور پست آواز سے صبح و شام یاد کرتے رہو“۔

 ایک اور جگہ کہا گیا.... ” اور معاشرے میں اصلاح کے بعد خرابی نہ کرنا اور خدا سے خوف کرتے ہُوئے امید رکھ کر دُعائیں مانگتے رہنا۔ بے شک خدا کی رحمت نیکی کرنے والوں کے قریب ہے “۔ 

جیل میں خواتین سے ناروا سلوک پر چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں: عمران خان

ہمارے یہاں ہر شخص اپنے لئے اور اپنے پیاروں کے لئے اللہ سے دُعائیں مانگتا ہے ۔ بعض دُعائیں قبول ہو جاتی ہیں ، بعض نہیں ۔ یہ قادرِ مطلق کی مرضی ہے ۔ ہمارا عقیدہ بھی ہے کہ بچوں کے لئے ماں باپ کی دُعائیں ضرور قبول ہوتی ہیں لیکن یہ دُعائیں قبول کرنے یا نہ کرنے استحقاق بھی مالک کا ہے۔ یہ مالک ارض و سما کی مرضی ہے کہ وہ جسے چاہے دُعاﺅں کے بغیر ہی نواز دے اور دُنیا کی ہر نعمت گھر بیٹھے بیٹھے اُس کو مہیا کردے۔ 

ہمارے یہاں مسجد میں ہر نماز کے بعد خاص طور پر جمعہ اور عیدین کی نمازوں کے موقع پر اجتماعی دُعائیں مانگنے کا رواج ہے ۔ مولوی صاحبان خشوع و خضوع سے گِڑ گڑا کر اور بڑے رقت آمیز لہجے میں اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگتے ہیں اور مقتدی حضرات زور سے یا آہستہ سے آمِین کہتے ہیں ۔ یہ دُعائیں کچھ اس طرح کی ہوتی ہیں ۔

حکومت نے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی دعوت مسترد کر دی

” یا اللہ! پاکستان کو قائم و دوائم رکھ۔ عالمِ اسلام میں اتحاد اور یک جہتی پیدا کردے۔ کشمیر ، فلسطین اور دُنیا کے دیگر حصوں میں آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والے مسلمانوں کو آزادی کی نعمت سے ہمکنار کر۔ یااللہ! ہمارے گناہ معاف کردے ۔ ہمیں سچا مسلمان بننے کی توفیق عطا فرما۔ پاکستان میں اسلامی نظام قائم کردے۔ دنیا میں اسلام کا بول بالا کردے اور ہر ملک کے مظلوم مسلمانوں کی مشکلیں آسان کردے“.... اور ہم کہتے ہیں ” آمِین“۔

عجیب بات ہے کہ ہماری یہ اجتماعی دُعائیں قبول ہی نہیں ہو رہیں۔ پاکستان ٹوٹ کر آدھا رہ گیا۔ عالم اسلام میں اتحاد کی کوئی سبیل ہی نہیں بن رہی۔ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آزادی کی تحریک کو دہشت گردی کا نام دے کر انہیں کچلنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے اور اب پاکستان کے مختلف حصوں میں قیامتِ صغریٰ ہے۔ 

12 سالہ بچے نے پانچ ڈگریوں کے ساتھ گریجویشن مکمل کر لی

یوں لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پاکستانیوں کے گناہ معاف نہیں کیے تبھی تو ہمیں ” سچا مسلمان“ بننے کی توفیق نہیں مل رہی۔ ” اسلامی نظام“ ہے کیا؟ ابھی ہمارے علماءاور مشائخ اس پر متفق نہیں ہوسکے اور وہ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی نے کرنا ہے تو مسلمان حکمرانوں اور فوجی جرنیلوں کا فریضہ کیا ہے؟۔پاکستان میں ہزاروں ( سیاسی اور غیر سیاسی) علمائے کرام، مشائخ عُظّام اور سجّادہ نشین اور پیر صاحبان ہیں جو عام مسلمانوں کی دُنیوی اور دینی معاملات میں رہنمائی بھی کرتے ہُوئے نظر آتے ہیں ، پرنٹ اور الیکٹرک میڈیا کے ذریعے ان کے اقوام زریں عام لوگوں تک پہنچ رہے ہیں ۔

پاک بحریہ اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات قبضے میں لے لیں

 ان کی انفرادی یا ذاتی دُعائیں تو یقیناً قبول ہو رہی ہیں کیونکہ اُن کے ”درجات“ مسلسل بلند ہو رہے ہیں لیکن ان کی قوم کے لئے اجتماعی دُعائیں قبول نہیں ہورہی ہیں ۔ حیرت ہے!

صدر سکندر مرزا سے لے کر صدر عارف الرحمن علوی تک اور وزیراعظم لیاقت علی خان سے لے کر وزیراعظم میاں شہباز شریف تک اور تمام گورنرز ، وزرائے اعلیٰ، وفاقی اور صوبائی وزراءممبران سینٹ و قومی اسمبلی کے لئے اُن کی اپنی یا کسی نہ کسی کی دُعا ضرور قبول ہوئی ہوگی کہ وہ تاریخ میں نام پیدا کرنے میں کامیاب رہیں۔

 ظاہر ہے کہ یہ دُعا بھی انفرادی ہوگی ، پوری قوم نے مسجدوں میں ان کے لئے اجتماعی دُعا نہیں مانگی ہوگی! ہر دَور میں بغیر کسی کی دُعا کے جھنڈے والی کاروں میں گھومنے کے اہل مخصوص طبقے کے لوگ ہیں ۔ جاگیر دار ، سرمایہ دار، ذخیرہ اندوز اور افسر شاہی کے کارندے بھی تو کسی نہ کسی کی دُعاسے پھل پُھول رہے ہیں۔

ترکیہ الیکشن میں ووٹنگ جاری، ایردوان صدر رہیں گے یا نہیں فیصلہ آج

اگر ہمارے یہاں کسی کی دُعائیں قبول نہیں ہو رہیں تو وہ ہے نچلا طبقہ یعنی کم آمدن والے لوگ، یہ ان لوگوں میں شامل نہیں ہیں جو قرآن پاک کی زبان میں ” ملک میں اصلاح کے بعد خرابی پیدا کرتے ہیں“ ان میں تو خرابی پیدا کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ۔ یہ انتہائی عاجز اور خدا سے خوف کرنے والے بندے ہیں ۔ پھر ان کا زندہ رہنا کیوں دوبھر ہوگیا ہے ؟ 

اگر فرض کرلیا جائے کہ یہ گناہ کار لوگ ہیں تو کیا کوئی ایسی صورت نہیں کہ پاکستان کے تمام علماء، مشائخ، سجّادہ نشین اور پِیر صاحبان اجتماعی طور پر ان سب کے لئے دعا کریں ۔ بنی اسرائیل کو تو مصر سے نکلنے کے بعد چالیس سال تک جزیرہ نمائے سینا کے صحرا میں پریشان پھرتے رہنے کے بعد معافی مل گئی تھی۔ معزز قارئین !۔ پاکستان کے محروم طبقے تو گذشتہ 75 سال سے ”صحرائے مایوسی “ میں بھٹک رہے ہیں؟۔

پاکستانی قوم ناشکری نہیں ہے ، خاص طورپر محروم طبقے کے لوگ” جو مل گیا اسی کو مقدر سمجھ لیا“ کے نظریے کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں لیکن کیا کِیا جائے کہ اب ترکاری (سبزی) گندھ، مسور ( اور دوسرا اناج اور دالیں ) پیاز ( لہسن اور ادرک ٹماٹر بھی ) خریدنے کی قوت نہیں رکھتے ۔ کئی وفاقی وزرائے خزانہ کا بیان تو کئی بار میڈیا کی زینت بن چکا ہے کہ ۔ ” پاکستان میں 60 فیصد لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں “۔ 

معزز قارئین ! میری عاجزانہ تجویز ہے کہ ۔ ”حضرت میاں محمد بخشؒ نے فرمایا تھا کہ ....

” رحمت دا مِینہ پا خُدایا، باغ سُکّا کر ہریا !

بُوٹا آس اُمید دا میری ، کر دے ہریا بھریا !“

....O....

میرا خیال ہے کہ اِس شعر کی روشنی میں ،حکمران طبقہ کے تمام لوگ ، علمائے کرام ، مشائخ عُظام ، سجّادہ نشِین اور پِیر صاحبان اور متمول طبقے کے وہ لوگ جِن کا نام فی الحال پانامہ لیکس میں نہیں ہے ، کسی بھی جمعہ کو اپنے اپنے مسلک کی مسجد میں نماز کے بعد محروم طبقے کے لوگوں کے لئے اجتماعی دُعائیں مانگیں۔ دُعائیں بیشک دل ہی دل میں اور چپکے چپکے مانگیں ۔

 مختصر دُعا یہ ہو ” اللہ جی! غریب لوگ جو سبزی، گندم اور دالیں نہیں خرید سکتے ، ان کے لئے من و سلویٰ اور پینے کا صاف پانی بھیجئے“۔مجھے یقین ہے کہ ہمارے لوگ بنی اسرائیل کی طرح ناشکراپن نہیں کریں گے ۔ وہ من و سلویٰ پر گزارا کر لیں گے اور سبزی ، گندم ، مُسور اور پیاز کی فرمائش نہیں کریں گے ؟۔

٭....٭....٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اثر چوہان

اثر چوہان

مشہور ٖخبریں
  • ٹیلی نار کو پی ٹی سی ایل نے خرید لیا.

    May 27, 2023 | 15:06
  • میڈیا ٹاک اس لیے نہیں کر رہا کہ میں تحریک انصاف کو چھوڑ رہا ...

    May 26, 2023 | 22:16
  • ریحام خان کابڑا دعویٰ۔

    May 27, 2023 | 15:03
  • برین واشنگ 

    May 27, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • جیل میں خواتین سے ناروا سلوک پر چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں: ...

    May 28, 2023 | 21:13
  • حکومت نے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی دعوت مسترد کر دی

    May 28, 2023 | 21:01
  • 12 سالہ بچے نے پانچ ڈگریوں کے ساتھ گریجویشن مکمل کر لی

    May 28, 2023 | 20:45
  • پاک بحریہ اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کے دوران منشیات ...

    May 28, 2023 | 20:31
  • ترکیہ الیکشن میں ووٹنگ جاری، ایردوان صدر رہیں گے یا نہیں ...

    May 28, 2023 | 20:17
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ملک کو محبت کے بیانیے کی ضرورت!!!!

    May 28, 2023
  • برین واشنگ 

    May 27, 2023
  • سیاسی کشیدگی میں عام آدمی کو نظرانداز نہ کریں!!!!

    May 27, 2023
  • اسد عمر کا ”اچھے دنوں“ کا انتظار 

    May 26, 2023
  • جتھّے اور مچھر 

    May 26, 2023
  • 1

    یوم تکبیر کی سلور جوبلی، مجید نظامی کی یادیں اور فوجی تنصیبات پر حملے

  • 2

    9 مئی کے مجرموں کیخلاف وزیراعظم اور آرمی چیف کا دوٹوک اعلان

  • 3

    بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب

  • 4

    یوم تکریم شہدائے پاکستان ۔ قوم کی ہر آنکھ اشکبار

  • 5

    حکومت کا تحریک انصاف پر  پابندی عائد کرنے پر غور

  • 1

       ہفتہ‘ 6  ذیقعد‘  1444ھ‘ 27  مئی 2023ء

  • 2

       جمعۃ المبارک‘ 5   ذیقعد‘  1444ھ‘ 26  مئی  2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ایٹمی قوت پاکستان، مفلوک اْلحال عوام، گھاس ...

    May 28, 2023
  • یومِ تکبیر منانا ضروری ہے؟

    May 28, 2023
  • یوم تکبیر اور ہمارے اصل قومی ہیروز

    May 28, 2023
  • یوم تکبیر: آزادی کی ضمانت

    May 28, 2023
  • پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ’’ یومِ تکبیر ‘‘

    May 28, 2023
  • ایٹمی دھماکے اور سیاسی استحکام

    May 28, 2023
  • یوم ِ تکبیر اور تھنک فار پاکستان

    May 28, 2023
  • کاش ہم اپنے حقیقی ہیروز کی قدر کرنا سیکھ لیں

    May 28, 2023
  • یوم ِ تکبیر: ہمیں اپنی آنکھیں کھلی رکھنا ہونگی

    May 28, 2023
  • یوم تکبیر اور اس کا پس منظر

    May 28, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    اتباع رسول ﷺ

  • 2

      فضائل حج و عمرہ 

  • 3

    درود پاک کے لیے حکم الٰہی

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    ڈھاکہ 31 مارچ 1948

  • 3

    فرمانِ قائد

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    پریس کانفرنس 14 جولائی 1947

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    فرمودات اقبال

  • 5

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group