پہلا ون ڈے، علیم ڈار کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا
ْؑملتان (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل پاکستانی امپائر علیم ڈار کو انٹر نیشنل میچوں کی 5ویں سنچری مکمل کرنے پر منگل کو قذافی سٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا پہلے ون ڈے کے اختتام پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ علیم ڈار سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز پہلے ہی حاصل کرچکے ہیں۔ ابتک وہ 139 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے سٹیو بکنر کا تھا جنہوں نے 128 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی تھی۔ وہ اب تک سب سے زیادہ 212 ون ڈے میچز میں بھی امپائرنگ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ سب سے زیادہ 60 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز بھی اس وقت علیم ڈار کے پاس ہے۔علیم ڈار نے اپنی امپائرنگ کے بارے میں بہت ہی سادہ اصول اپنا رکھا ہے کہ غلطی ہر انسان سے ہوسکتی ہے لیکن اگر کوئی فیصلہ تبدیل ہو جائے تو اسے اپنے ذہن پر سوار نہیں کرنا چاہیے۔