کھیل انسانی صحت کیلئے بے حدضروری ہے: کرکٹر علی ماجد شاہ
باگڑسرگانہ(خبرنگار) پی ایس ایل پاکستان سپرلیگ اور پشاور زلمی کے نوجوان کرکٹر علی ماجد شاہ نے سرائے سدھو کرکٹ کلب کے زیراہتمام سردارپورمیں سرداراکبراصغرحیات کرکٹ لیگ میں سردارپور یونائیٹڈ کی جانب سے شاندار بائولنگ کرواتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے اپنی ٹیم کو فائنل میں جگہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔اس موقع پر پشاور زلمی کے نوجوان کرکٹرعلی ماجد شاہ نے پریس کلب باٹی بنگلہ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کھیل انسانی صحت کیلئے بے حدضروری ہے جس ملک کے کھیل کے میدان آباد ہونگے وہاں کے ہسپتال ویران ہونگے نوجوان کرکٹرکوچاہیے کہ ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست رکھنے کیلئے گیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں۔