بلوچستان کی سندھ کو ہرا کر پاکستان کپ کے فائنل میں رسائی
ملتان (جنرل رپورٹر)بلوچستان نے سندھ کو ہرا کر پاکستان کپ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بلوچستان نے حسیب اللہ کی سنچری کی بدولت سندھ کو 13 رنز سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مابین پاکستان کپ کا فائنل یکم اپریل کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔264 رنز کے تعاقب میں سندھ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز ہی بناسکی۔بلوچستان کے اوپنر حسیب اللہ 131 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عمیر بن یوسف، خرم منظور اور شرجیل خان کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ سہیل خان اور محمد عمر نے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ٹورنامنٹ کا فائنل یکم اپریل کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ملتان میں کھیلا جائے گا، جہاں تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں مفت داخلے کی اجازت ہوگی۔ایونٹ کا فائنل مقابلہ پی ٹی وی اسپورٹس اور پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔