ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر فائنل میں کوالیفائی کرلیا
ولنگٹن(یواین پی) ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو بڑے مارجن سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی ۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ولنگٹن میں کھیلا گیا جو بارش کی وجہ سے 45 اوورز کا کردیا گیا۔اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اورآسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز اسکور کردیے۔آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز الیسا ہیلی نے 129 رنز بنائے ۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی کھلاڑی کچھ خاص کارکردگی نہ دکھاسکیں اور 148 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز اسٹیفنی ٹیلر نے 48 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا نے یہ میچ 157 رنز سے اپنے نام کیا جبکہ میچ کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز الیسا ہیلی کو دیا گیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمون کے درمیان کھیلا جائے جس کی فاتح ٹیم 3 اپریل کو فائنل میں آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی۔