میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر سے ہاکی کوچ کی ملاقات ٗ مسائل بتائے
ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری خالد محمود سے واپڈا سنٹرل ہاکی ٹیم کے کوچ مرزا وحید نے میپکو سپورٹس کمپلیکس میں ملاقات کی اور میپکو میں ہاکی کے فروغ کیلئے گفتگو کی۔ صدر میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن نے کہا کہ میپکو میں کھیلوں کی ٹیموں کو ایکٹو کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ میپکو ہاکی ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور اولمپئن رانا محمد آصف کو ہاکی ٹیم کو مزید بہتربنانے کا ٹاسک دیا۔ واپڈا سنٹرل ہاکی ٹیم کے کوچ مرزا وحیدنے کہا کہ رانا محمد آصف کی قابلیت اور کارکردگی بہترین رہی ہے اُمید کرتاہوں کہ سپورٹس ایسوسی ایشن میپکو میں کھیلوں کے فروغ کیلئے مزید اقدامات اْٹھائے گی۔